مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدالت نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر جوتا مارنے والے تینوں افراد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت کے جج نے تینوں افراد کی ایک ایک لاکھ مچلکے کےعوض درخواست ضمانت منظور کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے تینوں افراد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ مذکورہ افراد کے وکیل نے عدالت سے ان کی ضمانت کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف چار مختلف دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج تھا۔
پاکستانی عدالت نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر جوتا مارنے والے تینوں افراد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
News ID 1879873
آپ کا تبصرہ