1 فروری، 2018، 12:22 PM

پاکستان میں جنسی زیادتی کے الزام میں پروفیسر سمیت 6 افراد گرفتار

پاکستان میں جنسی زیادتی کے الزام میں پروفیسر سمیت 6 افراد گرفتار

پاکستان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پروفیسر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پروفیسر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ نے بتایا کہ اسے جامعہ کے پروفیسر سمیت 6 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا و غیر اخلاقی  ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق  بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی شعبہ سرائیکی کی طالبہ نے خواتین داد رسی سینٹر میں درخواست دائر کی ہے کہ اسے جامعہ کے پروفیسر اجمل مہار سمیت 6 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی موبائل کیمرے میں محفوظ کی، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ پروفیسر اجمل مہار سمیت تمام ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پروفیسراجمل مہار نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا ہے کہ میرا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں میرا ڈی این اے ٹیسٹ کرالیا جائے۔ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزمان نے نازیبا ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کیا، گزشتہ ایک سال سے قاسم بیلہ میں واقع ایک گھر میں لے جاکر ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

News Code 1878440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha