19 مارچ، 2014، 6:50 PM

مصر

مصر میں طالبہ کے ساتھ جنسی زيادتی کی کوشش ناکام

مصر میں طالبہ کے ساتھ جنسی زيادتی کی کوشش ناکام

مہر نیوز/ 19 مارچ / 2014 ء :مصر کی یونیورسٹی میں اوباش طالب علموں کی جانب سے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب طالبہ نے بھاگ کر خود کو واش روم میں بند کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی یونیورسٹی میں اوباش طالب علموں کی جانب سے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب طالبہ نے بھاگ کر خود کو واش روم میں بند کرلیا۔اطلاعات کے مطابق قاہرہ یونیورسٹی کے لا کالج میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب اوباش نوجوانوں نے ایک طالبہ کو پکڑ کر اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اس دوران نوجوانوں نے لڑکی کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے تاہم لڑکی نے شور مچانا شروع کردیا جس پر اوباش طالب علموں نے اسے چھوڑ دیا، طالبہ اس واقعہ کے بعد اتنی خوفزدہ ہوگئی کہ اس نے خود کو واش روم میں بند کرلیا۔ واضح رہے کہ مصر کے تدریسی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش آنے والا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح واقعات وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں۔

News ID 1834333

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha