مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ کے شہرماؤنٹ ماؤنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان ہونے والے سیریزکے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو 182 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
News ID 1878349
آپ کا تبصرہ