22 جنوری، 2018، 7:56 PM

فلسطین کی آزادی کے لئے تمام راہیں ہموار ہیں

فلسطین کی آزادی کے لئے تمام راہیں ہموار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور قومی دفاعی یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے تمام راہیں ہموار ہیں۔ آج فلسطینی پتھروں سے نہیں بلکہ راکٹوں سےاپنا دفاع کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور قومی دفاعی یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے تمام راہیں ہموار ہیں۔ آج فلسطینی پتھروں سے نہیں بلکہ راکٹوں سےاپنا دفاع کررہے ہیں۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ " مغربی پٹی کے فلسطینیوں کو مسلح کیا جانا چاہیے" اور فلسطینیوں کی بھر پور مدد کی جانی چاہیے۔ جنرل وحیدی نے کہا کہ خطے میں آج 70 فیصد عوام امریکی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران آج اسلامی مزاحمت کا پرچمدار ہے  دنیا بھر کےانقلابی مسلمانوں کی نظریں ایران پر جمی ہوئی ہیں ۔ اس سے قبل مسلمان سعودی عرب کو اپنا ناجی سمجھتے تھے لیکن سعودی عرب کا چھپا ہوا امریکی چہرہ نمایاں ہونے کے بعد اب علاقائي عوام بالخصوص فلسطینی سعودی عرب سے متنفر ہوگئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فلسطین میں سعودی عرب کے رہنماؤں کی تصویروں کو نذر آتش کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے بیت المقدس کا مسئلہ ایک مقدس اور حیاتی مسئلہ ہے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہر چیز مہیا ہے۔    

News ID 1878228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha