8 جنوری، 2018، 7:16 PM

نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی

نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی

امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں صبح سویرے عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث  کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اس واقعے میں ابتدائی طور پر دو افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں صبح سویرے عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث  کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اس واقعے میں ابتدائی طور پر دو افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹرمپ ٹاور میں اہم کاروباری دفاتر موجود ہیں جب کہ اکثر و بیشتر وی آئی پیز یہیں قیام کرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسی عمارت کو رہائش گاہ  کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔

News Code 1877910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha