31 دسمبر، 2017، 11:24 AM

پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی مشیروں کی خفیہ ملاقات

پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی مشیروں کی خفیہ ملاقات

بنکاک میں پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی مشیروں کی خفیہ ملاقات ہوئی ، جس میں کشمیر سمیت دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنکاک میں پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی مشیروں کی خفیہ ملاقات ہوئی ، جس میں کشمیر سمیت دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات 26 دسمبر کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔ یہ میٹنگ پہلے سے طے شدہ تھی۔ جس کا کلبھوشن اور اہل خانہ کی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ کیونکہ پاکستان میں قید ہندوستانی جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات ایک دن قبل یعنی 25 دسمبر کو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے اور دیگر دوطرفہ مسائل پر بات چیت  ہوئی۔۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی فوج کو بھی اس ملاقات سے باخبر اور تفصیلات کا علم تھا جبکہ خصوصی طور پر اس میٹنگ کا اہتمام ایک غیرجانبدار مقام پر کیا گیا تھا۔

News ID 1877714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha