6 دسمبر، 2015، 7:05 PM

پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی بنکاک میں ملاقات

پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی بنکاک میں ملاقات

پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں نے بنکاک میں ملاقات کی ہے جس میں دہشت گردی ، مسئلہ کشمیر اور سرحدی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں نے بنکاک میں ملاقات کی ہے جس میں دہشت گردی ، مسئلہ کشمیر اور سرحدی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے مطابق بنکاک میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹرز نے بھی شرکت کی۔

قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ ملاقات تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر، سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمے، خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں مثبت عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

News ID 1860116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha