26 دسمبر، 2017، 11:07 AM

بیت المقدس میں مزید 10 ممالک اپنا سفارتخانہ منتقل کریں گے

بیت المقدس میں مزید 10 ممالک اپنا سفارتخانہ منتقل کریں گے

اسرائیل کی نائب وزیر خا رجہ زپی ہوٹوویلی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد مزید 10ممالک اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔ ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی نائب وزیر خا رجہ زپی ہوٹوویلی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد مزید 10ممالک اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔ ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ منتقلی کے لیے ہونڈارس، فلپائن، رومانیہ، جنوبی سوڈان سے بات چیت جاری ہے۔ کل وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ،فلسطین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور شرمناک قرار دیا ہے۔

News ID 1877609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha