سعودی عرب کی بمباری میں مزید 12 یمنی شہری شہید

سعودی عرب کی یمن کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودیہ کی تازہ بمباری میں 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودیہ کی تازہ بمباری میں 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقہ آل الشیخ پر دو بار بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ تین سالوں سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 13 ہزار یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

News Code 1877379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =