29 اکتوبر، 2017، 3:10 PM

امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کو نوکری مل گئی

امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کو نوکری مل گئی

امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کو ریاست الینوئس میں مقدمات کا فیصلہ کرنے والی جیوری کے لئے طلب کرلیا گیا ہے. اوبامہ کو جیوری میں خدمات سرانجام دینے پر یومیہ 17.25 ڈالر معاوضہ دیاجائیگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کو ریاست الینوئس میں مقدمات کا فیصلہ کرنے والی جیوری کے لئے طلب کرلیا گیا ہے. اوبامہ کو جیوری میں خدمات سرانجام دینے پر یومیہ 17.25 ڈالر معاوضہ دیاجائیگا۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر کی نئی نوکری کے حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پرنہیں آئی ہیں تاہم امکان ظاہرکیا جارہاہے کہ باراک اوبامہ آئندہ ماہ کوک کاؤنٹی میں حاضر ہوں گے۔ اوبامہ کو جیوری میں خدمات سرانجام دینے پر یومیہ 17.25 ڈالر معاوضہ دیاجائیگا۔

56 سالہ بارک اوبامہ کو دیوانی اور فوجداری مقدمات میں معاونت کےلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور جارج بش بھی وائٹ ہاؤس کوخیرباد کہنے کے بعد جیوری میں  خدمات ادا کرچکے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ ہارورڈ کے لاء سکول سے تعلیم حاصل کرنےکے بعد اور سینیٹر بننے سے قبل  12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاء سکول میں لیکچرار کےطورپربھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں جبکہ وہ شہری حقوق کے وکیل کے طورپر بھی کام کرچکےہیں۔

News ID 1876290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha