مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سکریٹری برائے سلامتی الین ڈیوک نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیمیں داعش اور القاعدہ نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ان دونوں تنظیموں کی تشکیل میں امریکہ اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ان دونوں دہشت گرد تنظیموں کو انھوں نے دوسرے ممالک کے لئے بنایا تھا۔ الین ڈیوک کے مطابق 11ستمبر2001 میں القاعدہ نے مسافر جہاز کو جس طرح دہشت گردی کےلئے استعمال کیا وہ ناقابل فراموش ہے اس حملے میں تقریبا 3 ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ اپنی شناخت برقرار رکھنے کےلئے مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے حملے کررہے ہیں یہ چھوٹے حملے کسی بھی وقت بڑے حملوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔امریکی وزیربرائے سلامتی کا کہناتھا کہ دہشت گرد دنیا میں دہشت کا ماحول قائم رکھنا چاہتےہیں جس کے لئے نائن الیون طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
امریکہ کی سکریٹری برائے سلامتی الین ڈیوک نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیمیں داعش اور القاعدہ نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ان دونوں تنظیموں کی تشکیل میں امریکہ اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ان دونوں دہشت گرد تنظیموں کو انھوں نے دوسرے ممالک کے لئے بنایا تھا۔
News ID 1876066
آپ کا تبصرہ