کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کا سلسلہ جاری

خبر آئی ڈی: 4112362 -
کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں مزید ایک اور خاتون کو چھری کے حملے سے زخمی کر دیا گیا۔

مہر خـررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کا سلسلہ جاری ہے کراچی  میں مزید ایک اور خاتون کو چھری کے حملے سے زخمی کر دیا گیا۔ کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم سندھ حکومت اور پولیس کے لیے درد سر بن گیا ہے جب کہ چاقو سے خواتین پر حملہ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے 35 سالہ خاتون کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، واقعہ کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 5 =