مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ کے دوران 3 علیحدگی پسند ہلاک جبکہ 2 ہندوستانی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کریک ڈاؤن کرکے مزید تین علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کے گاؤں پاری بل میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں ہندوستانی فوج کے 2 کمانڈوز ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے بھارتی ائرفورس کے کمانڈوز تھے جو بانڈی پورہ میں ہونے والے سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔ ہندوستانی فوجی حکام کے مطابق علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے ایک مکان کا محاصرہ کیا جہاں موجود علیحدگی پسندوں نے فوج کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ جھڑپ میں 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ٖ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ کے دوران 3 علیحدگی پسند ہلاک جبکہ 2 ہندوستانی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
News ID 1875867
آپ کا تبصرہ