24 ستمبر، 2017، 7:11 AM

امریکی صدر ذہنی مریض ہے/ڈونلڈ ٹرمپ خودکش مشن پر گامزن

امریکی صدر ذہنی مریض ہے/ڈونلڈ ٹرمپ خودکش مشن پر گامزن

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر ان فٹ اور بیمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود کش مشن پر گامزن ہے جبکہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار ملک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی ایس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر ان فٹ اور بیمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود کش مشن پر گامزن ہے جبکہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار ملک ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار ریاست ہے اور وہ اپنی جوہری صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا خواہش مند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں، وہ طاقت کے نشے میں ہیں، امریکہ کے خطرے  کی وجہ سے ہی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار بنانے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو بہت جلد حتمی شکل دینے والا ہے۔ ری یونگ نے کہا کہ امریکہ نے شمالی کوریا اور اس کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کیں لیکن ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ سوچ انتہائی احمقانہ ہے کہ پابندیوں سے شمالی کوریا کو اس کے مشن سے روکا جاسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوممالک امریکہ کے ساتھ نہیں ہیں انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، شمالی کوریا ان ممالک کو کوئی نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہائیڈروجن بم سمیت جوہری ہتھیاروں کے اہداف تقریباً حاصل کرچکا ہے البتہ یہ ہتھیار جنگ کو روکنے اور ملک کے دفاع کے لیے ہیں، امریکہ اور اس کے شراکت داروں کو شمالی کوریا کو دھمکانے سے قبل دو بار سوچنا چاہیے۔

News ID 1875476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha