مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں، امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور پیش گی جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے پر جنگ کو یقینی بنادیا ہے۔ وزارت خارجہ شمالی کوریا ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ صرف یہ سوال باقی رہ گیا ہے کہ جنگ کب چھڑتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ سے بھاگے گا بھی نہیں۔ امریکہ نے ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ کر جوہری جنگ شروع کی تو شمالی کوریا اپنی جوہری قوت سے اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کردے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں، امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور پیش گی جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے پر جنگ کو یقینی بنادیا ہے۔
News ID 1877176
آپ کا تبصرہ