29 اگست، 2017، 12:43 AM

اترپردیش میں ہندو دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ

اترپردیش میں ہندو دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ

ہندوستانی ریاست اترپردیش کے بلند شہرمیں ہندو دہشت گردوں نے مردہ گائے ملنے پر مسلمانوں کی مسجد پر حملہ کرکے مسجد کے دروازے اور شیشے توڑ دیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترپردیش کے بلند شہرمیں ہندو دہشت گردوں نے مردہ گائے ملنے پر مسلمانوں کی مسجد پر حملہ کرکے مسجد کے دروازے اور شیشے توڑ دیئے۔ جمعہ کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد صورتحال پر قابو پانے کیلیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی بلند شہر میں مردہ گائے کے ملنے پر کی۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق ریاست اترپردیش کے بلند شہرمیں مردہ گائے ملنے پر انتہا پسند اکٹھے ہوگئے، بلوہ اور ہنگامہ کیا، بلند شہر میں مسلمان آبادی پر پتھرائو اور توڑ پھوڑ کی، اسی پر بس نہ چلا تو بلند شہر کی مسجد پر دھاوا بولا۔ دروازے اور شیشے توڑدیے، انتہا پسندوں نے بلند شہر کی مسجد کے مینار پر بھارت کا پرچم بھی لہرادیا، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور حالات کو کنٹرول کیا، مسلمانوں نے جمعہ کی نماز بھی پولیس کی حفاظت میں ادا کی۔
باخبر ذرائع کے مطابق ہندو دہشت گردوں کو ہندوستان کی مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1874887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha