مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کےزیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں نےپولیس چھاؤنی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 علیحدگی پسندوں نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بول دیا جہاں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ علیحدگی پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم 2 بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان کےزیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں نےپولیس چھاؤنی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1874826
آپ کا تبصرہ