مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کےزیر انتظام کشمیر میں سری نگر کے مصروف ترین تجارتی مرکز لال چوک میں بُدھ کی دوپہر مسلح علیحدگی پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
علیحدگی پسندوں کے حملہ میں جموں کشمیر پولیس کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ مقامی پولیس کے دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد نزدیکی عمارت میں پناہ لے لی ہے۔
حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کشمیری مسلح گروپ ’جمعیت المجاہدین‘ کے ترجمان جمیل احمد نے مقامی میڈیا اداروں کو فون پر بتایا یہ کارروائی جمعیت المجاہدین کے الرعد فورس سے وابستہ تین مجاہدین نے انجام دی ہے۔
آپ کا تبصرہ