مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ایرانی حکام سے یمن کے بارے میں گفتگو کے لئے ایران پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے تہران کا دورہ کیا ہے۔ اس سے قبل ولد شیخ نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں بعض عرب ممالک کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے گذشتہ دو سال کے زائد عرصہ سے جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ایرانی حکام سے یمن کے بارے میں گفتگو کے لئے ایران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1874505
آپ کا تبصرہ