24 جولائی، 2017، 11:54 AM

ایتھوپیا نے صومالیہ کے 100 سے زائد قیدی رہا کر دیئے

ایتھوپیا نے صومالیہ کے 100 سے زائد قیدی رہا کر دیئے

افریقی ملک ایتھوپیا کی حکومت نے 114 ایسے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جن کا تعلق صومالیہ سے بتایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک ایتھوپیا کی حکومت نے 114 ایسے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جن کا تعلق صومالیہ سے بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ان قیدیوں کو رہائی کے بعد صومالی دارالحکومت موغادیشو پہنچا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان قیدیوں کی رہائی دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کا نتیجہ ہے۔ صومالیہ کے ایک اعلی پولیس اہلکار کے مطابق ایتھوپیا سے واپس لوٹنے والے ہر قیدی کے معاملے کی چھان بین کی جائے گی۔

News ID 1874082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha