16 اکتوبر، 2011، 3:54 PM

فلسطین

فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ حماس کی عظیم فتح اور مزاحمت کی اہمیت کا مظہر ہے

فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ حماس کی عظیم فتح اور مزاحمت کی اہمیت کا مظہر ہے

مہر نیوز- 16 اکتوبر 2011ء: اسرائيل نے اپنے ایک قیدی کو آزاد کرانے کے لئے فلسطین کے 1027 قیدی آزاد کرنے کے معاہدے پر عمل شروع کردیا ہے اسرائيل نے قیدیوں کی آزادی کے پہلے مرحلے میں450 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل نے اپنے ایک قیدی کو آزاد کرانے کے لئے فلسطین کے 1027 قیدی آزاد کرنے کے معاہدے پر عمل شروع کردیا ہے اسرائيل نے قیدیوں کی آزادی کے پہلے مرحلے میں450 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اور اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بعد مزید 577 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اتوار کو اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق قیدیوں کی رہائی کے عمل پر کام شروع کر دیا گیا ہے، مغوی فوجی کی رہائی کے بدلے رہا کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قیدیوں کے اس تبادلے سے اسرائیل کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے کیونکہ اسرائيل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

News Code 1434691

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha