3 جولائی، 2017، 5:36 PM

کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فوج اور علیحدگي پسندوں کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فوج اور علیحدگي پسندوں کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق باہمنو کے علاقے میں  ہندوستانی فوج نے محاصرے کے دوران 2 علحیدگی پسندوں کفایت اور جہانگیر کو ہلاک  کردیا۔دونوں علیحدگی پسندوں کی ہلاکت  کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاج کرتے ہوئے پتھراؤ کیا، جب کہ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔کشمیرپولیس کے مطابق دونوں علیحدگی پسندوں کا تعلق  علیحدگی پسند تنظیم " حزب المجاہدین " سے تھا۔

News ID 1873611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha