23 جون، 2017، 2:52 AM

برطانیہ کی 600 بلند عمارتوں میں آگ پھیلانےوالے دھاتی خول کا انکشاف

برطانیہ کی 600 بلند عمارتوں میں آگ پھیلانےوالے دھاتی خول کا انکشاف

برطانیہ کی 600 بلند و بالا عمارتوں میں وہی دھاتی خول استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو گرینفل ٹاور میں آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بنا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی 600  بلند و بالا عمارتوں میں وہی دھاتی خول استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو گرینفل ٹاور میں آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بنا ۔ ۔برطانوی وزیر ا‏عظم کے ترجمان کے مطاقب مقامی کونسلز کی جانب سے حکومت کوپیش کیے گئےاعداد وشمار میں برطانیہ کی چھ سوعمارتوں میں گرینفل ٹاور جیسے دھاتی خول استعمال کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان عمارتوں سے متعلق معلومات کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی عمارتیں اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گرینفل ٹاورکے فلورز پر پائپوں کو کور کرنے کے لیے لگے دھاتی خولوں کو آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بیان کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ہفتے برطانیہ کے گرینفل ٹاور میں آگ لگنے سے 79افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1873383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha