مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں آج رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ملک بھر میں پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی مقام سے چاند کی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت سامنے نہ آئی جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 1438 ہجری 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔ذرائع کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث دونوں ممالک میں پہلا روزہ اتوار کو ہو گا جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، سعودی عرب، خلیجی اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج بروز سنیچر یکم رمضان ہے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند ںظر نہیں آیا/ اتوار کو رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان
پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں آج رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ملک بھر میں پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔
News ID 1872764
آپ کا تبصرہ