مہر خبررساں ایجنسی نے جیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والا حمزہ شہباز کا دوست ہے ۔عمران خان نے " جیو نیوز " کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘سے گفتگو میں مزید کہا کہ پانامہ لیکس پر خاموش ہونے کے لیے 10ارب روپے کی آفر ہونے کے بیان پر قائم ہیں۔
عمران خان نے بتایا کہ آفر کرنے والے نے ان کے دوست کو دبئی میں کہا کہ عمران خان کو یہ پیشکش کریں۔
حمزہ شہباز کے دوست نے پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لئے 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والا حمزہ شہباز کا دوست ہے ۔
News ID 1872080
آپ کا تبصرہ