18 اپریل، 2017، 10:35 PM

پاکستانی سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنانے کا اعلان

پاکستانی سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنانے کا اعلان

پاکستانی سپریم کورٹ نے مقدمات سے متعلق ضمنی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے مقدمات سے متعلق ضمنی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2  بجے سنایا جائے گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں، لارجر بینچ نے 26 سماعتیں مکمل ہونے کے بعد 23 فروری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب تقریبا 2 ماہ بعد سنایا جائے گا۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے روز سپریم کورٹ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے جب کہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔ پانامہ کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کی ہے اور انہوں نے لندن میں فلیٹ جائیداد منی لانڈرنگ کے ذریعے خریدے جب کہ جماعت اسلامی اور شیخ رشید بھی کیس میں فریقین ہیں، سپریم کورٹ میں وکلا نے دلائل مکمل کیے تھے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔پاکستانی سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کی سماعت کے دوران پانامہ کیس کے بینچ میں شامل جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے تھے کہ پاناما کیس میں ایسا فیصلہ دیں گے جو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا اعلان خوش آئند ہے، فیصلے سے عوامی اضطراب کا خاتمہ ہوگا اور 20 اپریل کو ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس ملکی تاریخ کا انتہائی اہم مقدمہ ہے جس میں ایک طرف حکمران اور دوسری طرف عوام ہیں۔

News ID 1871893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha