18 مئی، 2017، 1:32 PM

آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا وزارت عظمیٰ کے عہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان

آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا وزارت عظمیٰ کے عہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان

آئرلینڈ کے وزیر اعظم اینڈا کینی نے وزارت عظمیٰ اور حکمران جماعت فِن گیل کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائپرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئرلینڈ کے وزیر اعظم اینڈا کینی نے وزارت عظمیٰ اور حکمران جماعت فِن گیل کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اینڈا کینی نے ملکی دارالحکومت ڈبلن میں اعلان کیا کہ انہوں نے حکمران جماعت سے کہہ دیا ہے کہ وہ دو جون تک ان کا کوئی جانشین تلاش کر لے۔ چھیاسٹھ سالہ اینڈا کینی 2002سے فِن گیل پارٹی کے سربراہ اور 2011سے آئرلینڈ کے وزیر اعظم چلے آ رہے تھے۔ وہ ایک اقلیتی حکومت کے سربراہ تھے اور انہیں کافی عرصے سے سیاسی دباؤ کا سامنا تھا۔

News ID 1872580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha