9 فروری، 2018، 6:04 PM

نوازشریف پانامہ کیس میں نااہل ہوئے اور اب جیل بھی جائیں گے

نوازشریف پانامہ کیس میں نااہل ہوئے اور اب جیل بھی جائیں گے

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف پانامہ کیس میں نااہل ہوئے ہیں اور اب جیل بھی جائیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لودھراں میں جلسے سے خطاب میں سابق وزير اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف پانامہ کیس میں نااہل ہوئے ہیں اور اب جیل بھی جائیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتِ عظمیٰ نے پانامہ کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے لیکن یہ خود کو شیخ مجیب الرحمان سمجھتے ہیں اور بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کانام تک نہیں لیتے جب کہ انہوں نے آج تک بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نا ہی کسی تقریر میں اس کا ذکر کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کیس کردیا ہے اور انہیں ایل این جی کیس میں سزا دلواؤں گا، اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف سمیت سارے چور جیلوں میں جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو عوام میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دیں ۔

News ID 1878616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha