27 جولائی، 2018، 7:40 PM

پاکستان میں امریکہ اور ہندوستان کے ایجنڈے کو شکست ہوئی ہے

پاکستان میں امریکہ اور ہندوستان کے ایجنڈے کو شکست ہوئی ہے

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج سے امریکہ اور ہندوستان سمیت عالمی ایجنڈے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج سے امریکہ اور ہندوستان  سمیت عالمی ایجنڈے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  شیخ رشید احمد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی  کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پارلیمنٹ ان دونوں سیاست دانوں سے پاک ہوگی، یہ دونوں افراد غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے عوام نے ملک کی قسمت کا فیصلہ عمران خان کے ہاتھ میں دیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اصل خلائی مخلوق کے امیدوار سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے۔  شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مرکز اور پنجاب میں عمران خان ہی حکومت بنائیں گے۔

News ID 1882579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha