مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ یہ وہ مقدمہ نہیں جس میں مختصر حکم دیا جائے ۔
سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سےمتعلق آئینی درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے جوابی دلائل مکمل کیے۔ جوابی دلائل کے خاتمے پر جسٹس کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس کے تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا،ہم کچھ وقت لیں گے اور گہرائی سے دیکھیں گے۔ جسٹس کھوسہ نے کہا کہ تمام وکلاء نےعدالت کی بہترین معاونت کی جس کے شکر گزر ہیں۔
پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نےازسرنو مقدمے کی 26سماعتیں کیں، سپریم کورٹ میں عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ عمران خان کی جانب سے نعیم بخاری نے دلائل دیئے جبکہ وزیراعظم کی طرف سے مخدوم علی خان نے دلائل دیئے۔
پاکستانی سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
News ID 1870648
آپ کا تبصرہ