6 دسمبر، 2017، 5:21 PM

بابری مسجد کی شہادت کو 25 برس مکمل

بابری مسجد کی شہادت کو 25 برس مکمل

ہندوستان کی سیاست پر سنگین اثرات مرتب کرنے والے بابری مسجد تنازعے میں حق ملکیت کے مقدمے کی حتمی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہونی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر عدالت نے آٹھ فروری 2018ء تک کے لیے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی سیاست پر سنگین اثرات مرتب کرنے والے بابری مسجد تنازعے میں حق ملکیت کے مقدمے کی حتمی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہونی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر عدالت نے آٹھ فروری 2018ء تک کے لیے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔یہ مقدمہ بھارتی عدلیہ کی تاریخ میں پیچیدہ ترین مقدمات میں سے ایک ہے۔ بابری کی شہادت کو آج یعنی 6 دسمبر کو 25 برس پورے ہونے پر سب کی نگاہیں عدالت عظمی پر لگی تھیں۔مقدمے میں بابری مسجد کے حق ملکیت کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر چار دیوانی مقدمات میں مجموعی طور پر 13اپیلوں پر چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس عبدالنظیر پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

News ID 1877165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha