19 اپریل، 2017، 1:15 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ملک کے اقتصادی استحکام پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ملک کے اقتصادی استحکام  پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلی کمانڈروں اور افسروں سے ملاقات میں ملک کے اقتصادی استحکام کو ترجیحی اور کلیدی نقطہ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آرمی ڈے کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی فوجی افسروں اور کماںڈروں نے آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اقتصادی استحکام  کو ترجیحی اور کلیدی نقطہ قراردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ، پارلیمنٹ کی بعض سیٹوں کے ضمنی  اور شہری کونسلوں کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات ملک کی طاقت اور قدرت  کا مظہر ہیں لہذا انتخابات میں جوش و جذبہ ، شوق و نشاط  اور ولولہ کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے ۔ انتخابات کو صاف و شفاف اور صحیح وسالم منعقد کرانے کے لئے حکام کو اپنی بھر پور توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ان شاء اللہ انتخابات شوق و نشاط سے منعقد ہوں گے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کو مایوس بنادیں گے۔

News ID 1871912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha