مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے صدارتی انتخابات سے قبل ایرانی عوام کے بعض مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران ایک غیر مستحکم خطے میں امن ، سکون اور سلامتی کے ساتھ صدارتی اور شہری کونسلوں کےانتخابات منعقد کرنے میں مشغول ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسی ملین (80 ملین) پر مشتمل ملک میں صدارتی اور شہری کونسلوں کے انتخابات مکمل طور پر آرام و سکون اور امن و سلامتی کے ساتھ منعقد ہورہے ہیں ۔ انتخابات سے متعلقہ تمام ادارے اپنے وظائف اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے تلاش و کوشش اور محنت سے کام کررہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عوام کے ووٹوں کی حفاظت انتخابات سے متعلقہ اداروں کی اصلی ذمہ داری ہےاور وہ عوام کی آرا کے امین اور محافظ ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ممکن ہے کہ بعض افراد انتخابات میں قانون شکنی اور خلاف ورزی کی تلاش و کوشش کریں لیکن نگراں اور سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون شکنی کرنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد نظم و نسق پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے تجربہ کیا ہے کہ نظم و نسق ہمیشہ اس کے فائدے میں رہا ہے اور قانون شکنی ایرانی قوم کے لئے پسندیدہ اور سزاوار نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ