14 اپریل، 2017، 12:53 PM

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ماسکو روانہ ہوگئے

ایرانی وزیر خارجہ  جواد ظریف ماسکو روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ماسکو روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روسی اور شامی وزراء خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی  جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  اعلی وفد کے ہمراہ  ماسکو روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روسی اور شامی وزراء خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں روس کے وزير خارجہ اور دیگر اعلی روسی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور شام کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس، ایران اور شام کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس روس کی دعوت پر منعقد کیا جارہا ہے اس اجلاس میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

News ID 1871787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha