25 اپریل، 2018، 7:19 PM

ایران ، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ ماسکو میں ملاقات کریں گے

ایران ، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ ماسکو میں ملاقات کریں گے

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ایران ، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ایران ، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ ماسکو میں ملاقات کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کے باخـر ذرائع کے مطابق 28 اپریل کو ماسکو میں ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل تینوں ممالک کے وزراء  خارجہ سوچی، ماسکو ، تہران اور انقرہ میں متعدد بار ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

News ID 1880292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha