10 جنوری، 2018، 11:41 AM

ایرانی وزیر خارجہ ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے

ایرانی وزیر خارجہ ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روس کے وزير خآرجہ اور دیگر روسی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ  ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف  اور دیگر روسی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ایرانی وزير خارجہ کل جمعرات کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی دعوت پر بیلجيئم  کا دورہ بھی کریں ۔اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں دو طرفہ تعلقات ، مشترکہ ایٹمی معاہدے اور بین الاقوامی امور پر روسی، فرانسیسی ، جرمنی اور برطانوی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1877940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha