12 اپریل، 2017، 2:42 PM

امریکہ شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے، پیوتن

امریکہ شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے، پیوتن

روس کے صدر ولاد میر پیوتن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس خفیہ معلومات ہیں کہ امریکہ شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولاد میر پیوتن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس خفیہ معلومات ہیں کہ امریکہ شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ گزشتہ ہفتے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے کیونکہ امریکہ جھوٹے الزام لگا کر شام کے صدر بشار الاسد کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شام کی حکومت کیمیائی حملوں میں ملوث ہے، روس کے ساتھ شام کے مسئلے پر کشیدگی حد سے زیادہ نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نیوی کی مغربی بحرالکاہل کی جانب پیش قدمی ایک دانشمندانہ اقدام ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن روس کے دورے پر ہیں اور وہ روس کی عسکری قیادت سے بھی تنازعات کے حل پر بات کریں گے۔

News ID 1871747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha