9 اپریل، 2017، 1:16 PM

ڈیرہ غازی خان میں 5 دہشت گرد اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

ڈیرہ غازی خان میں 5 دہشت گرد اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے علاقہ ڈیرہ غازی خان میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ڈیرہ غازی خان میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا اور اس دوران وہابی دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار کامران جاں بحقد ہو گیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔واقع کے بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری کو بھی طلب کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا اور جرائم پیشہ وہابیوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

News ID 1871678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha