امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اوراوکلاہوما میں ہوا کے بگلوں سے 3 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اوراوکلاہوما میں ہواکے بگولوں نےتباہی مچادی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اورمتعدد مکان ملبےکاڈھیربن گئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اوراوکلاہوما میں ہواکے بگولوں نےتباہی مچادی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اورمتعدد مکان ملبےکاڈھیربن گئے ۔  ریاست ٹیکساس میں ہواکے دو بگولوں نے راہ آنے والی ہر چیز کو ملیا میٹ کردیا۔ کئی مکان صفحہ ہستی سے ہی مٹ گئے۔ بیشتر مکانات کی چھتیں اڑگئیں اور دیواریں گرگئیں۔
ذرائع  کے مطابق ڈلاس کے قریب گاڑیوں کے ٹکرانے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست اوکلاہوما میں تیز ہواؤں کے ساتھ اولے بھی پڑے لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں  ۔

News Code 1871442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =