12 فروری، 2017، 11:46 AM

پنجاب میں میڈیکل اسٹورزایسوسی ایشن کا کل سے ہڑتال کا اعلان

پنجاب میں میڈیکل اسٹورزایسوسی ایشن کا کل سے ہڑتال کا اعلان

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ایسوسی ایشن نےکل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ایسوسی ایشن نےکل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے لیے سزائیں سخت کرنے کا بل پاس کیا تھا، جو میڈیکل اسٹورز کی ایسوسی ایشن نے مسترد کر دیا۔ پنجاب اسمبلی نے8 فروری کوڈرگ ایکٹ 1976ءکا ترمیمی بل منظورکیا ،جس کےتحت غیر معیاری ادویہ سازی پر 6 ماہ سے 5 سال تک قیداور1 کروڑ سے 5 کروڑ روپےتک جرمانہ ،جبکہ کوالفائیڈ پرسن کےموجود نہ ہونےپر30 دن سے لے کر5 سال تک قید اور 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپےتک جرمانہ کیاجاسکےگا۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نےمذکورہ بل کوماننے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ 13فروری کوادویات سپلائی نہیں ہوگی،ہول سیل ہی نہیں،ریٹیلراور میڈیکل اسٹورزبھی بندہوں گے۔ ڈرگ لائرزفورم کےصدر محمد نور کہتےہیں کہ ڈرگ ایکٹ وفاق کا قانون ہے، صوبائی اسمبلی اس میں تبدیلی کی مجاز ہی نہیں۔
 

News ID 1870385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha