13 فروری، 2017، 12:18 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دواساز کمپنیوں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دواساز کمپنیوں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف پنجاب بھر میں ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف پنجاب بھر میں ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب ڈرگ رولز میں تبدیلی کے خلاف فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن، کیمسٹ ایسوسی ایشن اور میڈیکل اسٹورز مالکان کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لئے شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کر دی گئی ہے جس کے باعث لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان،  شیخوپورہ، بھکر، چیچہ وطنی سمیت پنجاب بھر میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پنجاب فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن سے اظہار ہمدردی کے لئے کراچی میں بھی ادویات کے ہول سیلز نے اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔ ایلو پیتھک ادویات کے علاوہ ہومیو پیتھک اور حکمت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کی ہے۔فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن اور کیمسٹ ایسوشی ایشن کے عہدیداروں نے پنجاب ڈرگ رولز اتھارٹی میں تبدیلی کے قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں افراد بے روز گار ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات منظور نہیں کرے گی اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔

News ID 1870412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha