13 جنوری، 2017، 8:19 PM

افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن میں ’آئی ایس آئی افغانیوں کی قاتل‘ کے نعرے درج تھے۔ پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کرنے والے افغانستان گرین ٹرینڈ (اے جی ٹی) کے کارکن تھے، جنہوں نے پاکستان کے دہشت گردی میں مبینہ کردار پر سفارت خانے کے باہر پرامن احتجاج کیا۔ مظاہرین کا پاکستانی سفارت خانے پر ’افغانستان میں جاسوسوں کا جال‘ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا ’آئی ایس آئی دہشت گردوں کو مدد فراہم کرتی ہے اور افغانستان میں حالیہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔

News ID 1869700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha