مہر خبررساں ایجنسی نے ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ جان کیری نے ایک مخفیانہ صوتی فائل میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے داعش سے استفادہ کیا اور داعش کو مدد فراہم کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے صوتی فائل میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں سعودی عرب، ترکی ، اسرائيل اور قطر بھی امریکہ کے ہمراہ تھے۔ جان کیری نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے داعش دہشت گردوں سے بھر پور استفادہ کیا اور اس سلسلے میں امریکی اتحادی ممالک ترکی، سعودی عرب قطر اور اسرائیل نے بھر پور تعاون فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق روس، ایران اور حزب اللہ لبنان نے شام کے حوالے سے امریکہ، سعودی عرب، ترکی، قطر اور اسرائیل کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا اور شام میں اس وقت امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے پروردہ دہشت گردوں کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
امریکہ نے شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے داعش دہشت گردوں سے استفادہ کیا
امریکی وزير خارجہ جان کیری نے ایک مخفیانہ صوتی فائل میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے داعش سے استفادہ کیا اور داعش کو مدد فراہم کی۔
News ID 1869516
آپ کا تبصرہ