مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اتحادی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے عراق اور شام میں ہوائی اور زمینی حملوں میں 900 عام شہریوں کو جاں بحق کیا ہے۔ امریکہ کی سرپرستی میں داعش کے خلاف قائم فوجی اتحاد نے سنسنی خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے اگست 2014 سے لیکر اپریل 2018 تک عراق اور شام میں 2935 حملے کئے جن میں کم سے کم 900 عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ