29 دسمبر، 2016، 12:41 PM

مصلائے امام خمینی میں نو دی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی

مصلائے امام خمینی میں نو دی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں نو دی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تہران کی عظيم الشان تقریب سے امام رضا (ع) کے حرم کے متولی نے خطاب کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں نو دی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تہران کی عظيم الشان تقریب سے امام رضا (ع) کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے خطاب کیا۔ اطلاعات کے مطابق نو دی ماہ کی مناسبت سے ایران کے تمام صوبوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطباء نے سن 1388 ہجری شمسی میں رونما ہونے والے فتنہ اور اس کے پیچھے سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایرانی عوام کے بروقت نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ بصیرت کے ساتھ مشکل اور حساس اوقات میں انقلاب اسلامی کو مدد بہم پہنچائی اور ایرانی عوام ہی انقلاب اسلامی کا اصلی سرمایہ اور پشتپناہ ہیں۔

News ID 1869342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha