30 نومبر، 2016، 9:23 AM

پاکستانی فضائیہ کی بمباری میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فضائیہ کی بمباری میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں وادی تیراہ میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں  ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں وادی تیراہ میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے وادی تیراہ کے کوکی خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جو افغان سرحد کے قریب واقع ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق  فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے معتدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو تعلق وہابی تنظیموں سے ہے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور منگل باغ کی لشکر اسلامی کا زیادہ اثر و رسوخ ہے۔

News ID 1868664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha