18 اکتوبر، 2016، 1:29 PM

ہٹلر کی رہائش گاہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ

ہٹلر کی رہائش گاہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ

آسٹریا میں معروف سیاست دان ایڈولف ہٹلر کی رہائش گاہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ان کی پیدائش ہوئی تھی ۔

مہر خبررسان ایجنسی نے اخبار ڈی پرسہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا میں معروف سیاست دان ایڈولف ہٹلر کی رہائش گاہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ان کی پیدائش ہوئی تھی ۔اطلاعات کے مطابق اس عمارت کو گراکر نئی عمارت کی تعمیر کی جائے گی، جو انتظامی امور یاپھر فلاحی کاموں کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔
واضح رہے اس مکان پر حکومت اور اس کی مالکن کے درمیان جھگڑا تھا کیونکہ 1972ء سے یہ گھر کرائے پر تھا اور اس وقت اس کا کرایہ 5 ہزار3 سو ڈالر ہے۔
گھر کی مالکن نے اس3 منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیامگر اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون پاس کرے گی۔

News ID 1867681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha