مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمنی فورسز کے حملے میں اپنی ایک جنگی کشتی تباہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے المخا کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کی جنگی کشتی کو ایک حملے میں تباہ کردیا ہے۔ امارات کے مطابق آبنائے باب المندب کے شمال اور صوبہ تعز کے مغرب میں واقع المخا ساحل پر یمنی فورسز اور قبائل نے امارات کی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا جس میں امارات کی جنگي کشتی تباہ ہوگئی۔۔ واضح رہے کہ امارات بھی یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات نے یمنی فورسز کے حملے میں اپنی ایک جنگی کشتی تباہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے المخا کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کی جنگی کشتی کو ایک حملے میں تباہ کردیا ہے۔
News ID 1867300
آپ کا تبصرہ