یمنی فورسز کا جیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی پر میزائل سے حملہ

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ یمنی فورسزنےجیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔یمنی فورسز کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری اور یمنی ماہگیروں کی شہادت کے بدلے میں سعودی عرب کی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور غرق ہوگئے ہیں ۔جبکہ زخمیوں کو جیزان کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے معاون عزیز راشد کا کہنا ہے کہ ہم نے یمنی ماہی گيروں پر سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اب تک 222 یمنی ماہگیروں کو شہید جبکہ 206 کو زخمی کردیا ہے۔

News Code 1883582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =